سونے کی قیمت 400روپے گھٹ کر52800 روپے تولہ ہوگئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں 400 روپے اور343 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1316 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور343 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔


جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر45257 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کی کمی سے865 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 4.29 روپے کم ہوکر 741.42 روپے ہوگئی۔
Load Next Story