وی سی ڈاؤیونیورسٹی مسعود حمید نے دوبارہ ذمے داریاں سنبھال لیں
حکومت سندھ نے اس حوالے سے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔
وائس چانسلرز پروفیسر مسعود حمید خان اور پروفیسر عبدالقدیر کی جامعات میں بہترین اور اعلیٰ کارکردگی کے باعث اس فیصلے پر حکومت سندھ کو سخت تنقیدکا سامنا تھا۔ فوٹو: فائل
ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے وائس چانسلرکی حیثیت سے دوبارہ ذمے داریاں سنبھال لیں۔
سرکاری جامعات کے ترمیمی بل کے بعد پروفیسر مسعود حمید اور مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے چانسلر رخصت پر چلے گئے تھے، وائس چانسلرز پروفیسر مسعود حمید خان اور پروفیسر عبدالقدیر کی جامعات میں بہترین اور اعلیٰ کارکردگی کے باعث اس فیصلے پر حکومت سندھ کو سخت تنقیدکا سامنا تھا۔
حکومت سندھ نے جامعات سے متعلق ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا عندیہ دیا اورفیصلہ کیا گیا کہ 18ستمبر کو سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں ترمیمی بل میں مزید تبدیلیاں کرکے ایک اورنیا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا جس میں دونوں وائس چانسلرز حضرات کوتیسری بار اپنی ذمے داریوں کی مدت پوری کرنے کی شق شامل ہوگی، حکومت سندھ نے اس حوالے سے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔