آئی ایچ ڈی ایف اسٹریٹ چلڈرن کی فلاح کیلیے سرگرم ہے رانا آصف
ادارے میں بچوں کو گھر جیسی سہولتیں فراہم اور سماجی کاؤنسلنگ کی جاتی ہے، رانا آصف
اسٹریٹ چلڈرن کے مسائل سے آگہی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 0346-2669911 پر کال کی جاسکتی ہے، رانا آصف حبیب فوٹو؛فائل
پاکستان کے شہر لاہور میں جاوید اقبال نامی نفسیاتی مریض نے1999ء میں 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا گرفتاری کے بعد دوران تفتیش جاوید اقبال نے خودکشی کرلی تھی۔
اینیشیٹر ہیومن ڈیولپمنٹ فاونڈیشن (آئی ایچ ڈی ایف) نے اس روح فرسا واقعے کے بعد جنم لیا، اسٹریٹ چلڈرن اور آوارہ بچوں کی فلاح و بہبود کیلیے کام کرنیوالے ادارے اینیشیٹر ہیومن ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے چیئرمین رانا آصف حبیب نے بتایا کہ اس انسانیت سوز واقعے کے بعد ہماری تحریک کا آغاز ہوااور ہمارے گروپ نے اسٹریٹ چلڈرن کے حقوق کیلیے تحریک چلائی 2004 میں اس تحریک نے مذکورہ ادارہ کی شکل اختیار کی جو اسٹریٹ چلڈرن کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم ہے،ادارے میں اسٹریٹ چلڈرن اور لاوارث بچوں کو گھر جیسی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ان کی سماجی نفسیاتی کاؤنسلنگ کی جاتی ہے تاکہ وہ ماں باپ سے بچھڑنے کے غم کو بھلا سکیں اگر بچے والدین سے ناراض ہوں تو ان کی سوچ میں مثبت تبدیلی لائی جاتی ہے۔
ملک بھر میں مالی استطاعت رکھنے والے افراد ادارے کی مالی معاونت کرتے ہیں،ادارے کی تعلیم میں غیر نصابی تعلیمی سرگرمیاں ادارے میں کرائی جاتی ہے جس میں ڈرائنگ اور پینٹنگ وغیرہ شامل ہیں، اسٹریٹ چلڈرن کے مسائل سے آگہی کے لیے ایک نیٹ ورک بنایا گیا ہے جس میں دکاندار، یونیورسٹی کے طلبا اور مشہور افراد شامل ہیں،دکاندار سڑکوں پر رہنے والے بچوں کی معلومات رکھتے ہیں وہ اور شہری ہمیں ہیلپ لائن0346-2669911 پر کال کرکے اسٹریٹ چلڈرن کے مسائل سے متعلق اطلاع دیتے ہیں۔
جس پر ہم اس بچے کی مدد کرتے ہیں اور اگر وہ بیمار ہو تو علاج کراتے ہیں، بیشمار ٹی وی اداکار اسٹریٹ چلڈرن کے ساتھ وقت گزارنے اور ان کی دلجوئی کیلیے آتے ہیں جن میں فیصل قریشی،شائستہ واحدی ،ساحرلودھی اور نائلہ جعفری اور دیگر شامل ہیں، ہمارے ادارے کا ملک بھر میں6 ہزاراسٹریٹ چلڈرن سے رابطہ ہے جن میں سے 40 بچوں نے بے نظیر یوتھ پروگرام کے تحت سلائی و کڑھائی کا کام سیکھا اور باعزت روزگار سے وابستہ ہوئے اور تقریبا 70 بچے نجی اسکول میں زیر تعلیم ہیں،سرکاری اسکول اسٹریٹ چلڈرن کو داخلہ دینے سے کتراتے ہیں۔