کراچی تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں آوارہ بچوں کو بھی دھرلیا گیا
پولیس نے شہر بھر سے 500 اسٹریٹ چلڈرن کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے رشوت بٹوری۔
افغان بچے سے 10 ہزار بنگالی اور برمی بچے سے رہائی کیلیے30 ہزار رشوت وصول کی گئی۔ فوٹو؛ فائل
پولیس نے حکومت کی جانب سے تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے دوران 500 اسٹریٹ چلڈرن (آوارہ بچوں) کو بھی گرفتار کرکے رشوت بٹوری ،غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز ) نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل صدر زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے قاتلوں کی تلاش اور پھر حکومت کی جانب سے تارکین وطن کیخلاف آپریشن کے دوران کم و بیش 500 اسٹریٹ چلڈرن جن میں پاکستانی، افغانی، بنگالی اور برمی بچوں کو گرفتار کیا گیا۔
حکومتی ہدایت کا پولیس نے بھرپور فائدہ اٹھایا جن بچوں کے پاس پی آر او کارڈ موجود تھے انھیں بھی گرفتار کرلیا،نادرا نے 71000 ہزار افغان پناہ گزینوں (مہاجرین)کو پی آر او کارڈ جاری کیے تھے جو 2012 میں منسوخ ہوگئے ہیں حکومت نے پناہ گزینوں کو 2015 تک پاکستان میں رہنے کی اجازت دی ہے، سندھ پولیس نے رشوت لینے کی غرض سے پناہ گزین اور تارکین وطن کا فرق ختم کردیا، برمی اور بنگالی بچوں کے ساتھ افغان پناہ گزین بچوں کو بھی دھرلیا ، چھاپہ مار کارروائیوں میں مچھر کالونی، ابراہیم حیدری، تین ہٹی، بنگالی پاڑہ، موسیٰ لین، دریا آباد اور سہراب گوٹھ میں چھاپے مار کر بڑی عمر کے افراد کے ساتھ 18 سال سے کم عمر پناہ گزین اور تارکین وطن بچے بھی گرفتار کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے افغان بچے کی رہائی کے لیے 10 ہزار بنگالی اور برمی بچے کی رہائی کیلیے 30 ہزار روپے رشوت وصول کی، جن بچوں کے عزیز و اقارب اور اہل خانہ رقم نہ دے سکے ان بچوں کو پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے فارن ایکٹ کے تحت عدالتوں میں پیش کردیا جہاں ان کے خلاف کارروائی جاری ہے، شہر کے سولجر بازار تھانہ، پریڈی تھانہ، آرٹلری تھانہ، سائٹ تھانہ، بریگیڈ تھانہ اور سہراب گوٹھ تھانے نے اس بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے اور گرفتاریاں کرکے چند دنوں میں لاکھوں روپے رشوت وصول کی۔