ڈنگی وائرس سے بچائو کے لیے موثر اقدامات کرنیکی ہدایت
نئی میڈیکل یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی طبی درسگاہ کے طور پر قائم کرنے کیلیے مدد کی جائے گی، ڈاکٹرعشرت العباد
ڈاکٹرعشرت العباد کی جانب سے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کیلیے 5کروڑکی گرانٹ کا اعلان۔ فوٹو :فائل
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈنگی وائرس سے بچائو کیلیے متعلقہ حکام کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے، انھوں نے اس سلسلے میں تمام علاقوں میں صفائی، اسپرے اور ضروری احتیاطی طریقے یقینی بنانے پر زور دیا۔
دریں اثنا گورنر عشرت العباد خان نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور کمشنر کراچی کو ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور تمام منصوبوں کو نظام الاوقات اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید اور کمشنر روشن شیخ نے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ سے الگ الگ ملاقات کی، انھوں نے گورنر کو منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا، علاوہ ازیںگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئی قائم کردہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بنیادی اور ابتدائی کاموں کی تکمیل کے لیے پانچ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئی میڈیکل یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی طبی درسگاہ کے طور پر قائم کرنے کیلیے ہر ممکن مدد کی جائے گی، وہ گورنر ہائوس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد ، سیکریٹری صحت آفتاب کھتری ، ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید ، سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق اور دیگر نے شرکت کی۔