کراچی بلوچستان میں صورتحال بدتر ہو رہی ہے چیف جسٹس
جہاں آئین اور قانون کی پامالی کا خطرہ ہو وہاں عدلیہ کا نوٹس لینا ضروری ہوجاتا ہے، چیف جسٹس
جہاں آئین اور قانون کی پامالی کا خطرہ ہو وہاں عدلیہ کا نوٹس لینا ضروری ہوجاتا ہے، چیف جسٹس فوٹو : اے پی پی
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کی مکمل پاسداری سے ہی بنیادی حقوق کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔
لاپتہ افرادکی بازیابی ایک گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے انکے لواحقین اورچاہنے والے غربت کے باوجود دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کراچی بالخصوص بلوچستان میں ہر روز بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبے میں افراتفری کا سماں ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے حالات کو بہتر بنانے کی کوئی پیش قدمی خاطر خواہ ہوتی ہوئی نظر نہیں آتی۔