فیڈرل بی انڈسٹریل ایریامیں فیکٹری کینٹین میں رکھاسلنڈرپھٹ گیا 2افرادزخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی جماعتوں کے رضاکار موقع پرپہنچ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی جماعتوں کے رضاکار موقع پرپہنچ گئے۔

فیڈرل بی صنعتی ایریامیں مقامی چاول فیکٹری کی کینٹین میںرکھا سلنڈرزور داردھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریاکے بلاک21 میں واقع چاول فیکٹری کی کینٹین میں رکھا گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیاجس کی آوازدور تک سنی گئی۔

قریبی فیکٹریوں کاعملہ اورعلاقہ مکین خوفزدہ ہوکر باہرنکل آئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی جماعتوں کے رضاکار موقع پرپہنچ گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے سے فیکٹری کے 2ملازمین عبدالرحمن اوراسد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایاگیا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااور جائے وقوعہ پرلوگوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔
Load Next Story