چینی کمپنیاں توانائی منصوبوں میں سرمایہ کریں قائم علی شاہ
سندھ میں سولر، ونڈ، ہائیڈل اور کوئلے سمیت انرجی پیدا کرنے کے تمام وسائل موجود ہیں
وزیراعلیٰ ہائوس میں چینی وفد کی ملاقات، مختلف پروجیکٹس پر کام کی خواہش کا اظہار ۔ فوٹو : ایکسپریس
چین کے سولر پاور پروجیکٹس پر کام کرنے والی کمپنی ''ہینرجی گلوبل ایشیا پیسفک لمیٹڈ ''کے 4 رکنی وفد نے پیرکووزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چینی کمپنی ہینرجی لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او فرانک زو(Frank Zhu)، نائب صدرکائی زانگ(Kai Zhang) ٹیکنیکل ڈائریکٹر کا چون ہوئی (Ka Chun Hui) کے علاوہ سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین محمد زبیر موتی والا، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ چینی حکومت اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ صوبہ سندھ اور وفاقی حکومت کا برسوں کا ساتھ رہا ہے۔ چین کے ساتھ ٹیکنالوجی اور انفرااسٹرکچر سے لے کر ہر شعبے میں تعاون جاری ہے اور سندھ میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں انرجی کی قلت ہے لیکن سولر، ونڈ، ہائیڈل اور کوئلے سمیت انرجی پیدا کرنے کے تمام وسائل موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں اپنی تیکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان میں گوادر سمیت ان گنت منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام جاری ہے اور اس ضمن میں سندھ حکومت چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتی ہے ۔چیئرمین سندھ انویسٹمینٹ بورڈ زبیر موتی والا نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی اور انھیں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائیگا۔
اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ فرانک زو نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی کمپنی''ہینر جی''چینکی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور وہ فی الوقت صوبے سندھ میں سولر اور ونڈ پروجیکٹس پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں جس کیلیے انھوں نے مختلف منصوبے تربیت دیے ہیں۔ انھوں نے وزیراعلی سندھ کو دورہ چین کی دعوت بھی دی جووزیراعلیٰ سندھ نے قبول کرلی۔