امریکا کی دیامربھاشا ڈیم کیلیے فنڈزفراہم کرنے کی یقین دہانی
وفاقی وزیراحسن اقبال سے مسزرا بن رافیل کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو
وفاقی وزیراحسن اقبال سے مسزرا بن رافیل کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو. فوٹو : فائل
امریکا نے پاکستان کو دیامر بھاشاڈیم کی تعمیرکے لیے فنڈز فراہم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔
،امریکا کی اعزازی سفیر مسزرابن رافیل نے پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ملاقات کی،اس موقع پر مسزرابن رافیل نے کہاکہ امریکی حکومت بھاشا ڈیم کی جلد سے جلد تعمیرکے لیے فنڈزکا بندوبست کرنے میں اپنا کردار ادا کریگی۔
ملاقات میں حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر احسن اقبال نے کہاکہ پانی کا بحران بجلی کے بحران سے بہت بڑا ہے اوراگلے 5 سے 10 سال میں یہ بحران شدید ہو نے کاخدشہ ہے اس لیے بھاشاڈیم ہماری بقا کیلیے نہایت ضروری ہے۔