پشاور میں پولیس کی اسمگلر خواتین پر فائرنگ زد میں آ کر شہری جاں بحق

سڑک پر موجود شہریوں اور خواتین اسمگلرز نے پولیس اہلکاروں کی خوب درگت بنائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سڑک پر موجود شہریوں اور خواتین اسمگلرز نے پولیس اہلکاروں کی خوب درگت بنائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
حیات آباد میں پولیس اہلکاروں اور اسمگلر خواتین کے مابین ہاتھا پائی ہوئی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 58 سالہ شہری گولی لگنے سے جاں بحق گیا۔


پشاور کے علاقہ حیات آباد میں پولیس اہلکاروں اور کپڑا اسمگل کرنے والی خواتین کے مابین ہاتھا پائی ہوئی اس دوران خواتین نے کپڑے سے بھرے چنگ چی رکشے کو بھگا دیا جس اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں58 سالہ مدیر نامی شہری سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سڑک پر موجود شہریوں اور خواتین اسمگلرز نے پولیس اہلکاروں کی خوب درگت بنائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
Load Next Story