ڈنگی وائرس نے مزید 74 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
مریضوں کی تعداد 1318 ہوگئی، رواں سال 11 افراد وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے
مریضوں کی تعداد 1318 ہوگئی، رواں سال 11 افراد وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو: محمد نعمان/فائل
ڈنگی وائرس نے مزید 74 افرادکو اپنی لپیٹ میں لے لیا، متاثرین میں کراچی کے 62 حیدرآباد کے 12 مریض بھی شامل ہیں۔
ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1318 ہوگئی، رواں سال میں 11 افراد وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہو گئے۔ ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹرظفر اعجازکا کہنا ہے کہ وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کی ہدایت پر اسپرے مہم جاری ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اسپرے مہم موسی کالونی، نصرت بھٹو کالونی، محمد ی کالونی عزیز آباد، سرجانی، مچھرکالونی، گجرنالہ ناظم آباد سمیت دیگر مضافاتی بستیوں میں اسپرے مہم شروع کی جائے۔