مقبوضہ کشمیر لڑکیوں کو کرکٹ کا شوق بیشتر کی حجاب پہن کر میچز میں شرکت
کھیلے جانے والے انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 728 پلیئرز نے حصہ لیا۔
کھیلے جانے والے انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 728 پلیئرز نے حصہ لیا۔ فوٹو: فائل
مقبوضہ کشمیر کی لڑکیاں کرکٹ میں خاصی دلچسپی لے رہی ہیں، وہاں کھیلے جانے والے انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 728 پلیئرز نے حصہ لیا۔
اس ایونٹ میں 10 ڈسٹرکٹس کی 52 ٹیمیں شریک ہوئیں، کھلاڑیوں کی اکثریت نے حجاب پہن کر کرکٹ کھیلی، جولائی میں شروع ہونے والے اس 2 ماہ کے طویل ٹورنامنٹ کا اختتام پیر کو پلواما پر انانت ناگ کی 25 رنز سے فتح پر ہوا، پلواما کی نمائندگی کرنے والی 12ویں جماعت کی طالبہ شیخ نعیمہ کا کہنا ہے کہ میں اس ایونٹ میں حجاب پہن کر شریک ہوئی، یہ میری پہچان اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، میں نے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنا شروع کی، اب میں 2 برس سے اپنی ٹیم کی جانب سے کھیل کرکافی لطف اندوز ہورہی ہوں۔ ٹورنامنٹ کی کوآرڈینیٹر گلشن آرا نے بتایا کہ ہر ٹیم 14 پلیئرز پر مشتمل تھی، ان تمام کے جوش و خروش کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔