ہربھجن سنگھ کھیل رتنا کیلیے اپنی نامزدگی مسترد ہونے پر بھڑک اٹھے

میں نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیے کاغذات پرکرکے20 مارچ کوہی جمع کرادیے تھے پھران کوآگے بڑھانے میں تاخیر کیوں کی گئی؟

میں نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیے کاغذات پرکرکے20 مارچ کوہی جمع کرادیے تھے پھران کوآگے بڑھانے میں تاخیر کیوں کی گئی؟ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کھیل رتنا کیلیے اپنی نامزدگی مسترد ہونے پر بھڑک اٹھے، انھوں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔


وزارت کھیل نے گزشتہ دنوں ان کی نامزدگی تاخیر سے موصول ہونے کی وجہ سے مسترد کردی تھی۔ ہربھجن نے کہاکہ میں نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیے کاغذات پُر کرکے 20 مارچ کو ہی جمع کرادیے تھے پھر ان کو آگے بڑھانے میں تاخیر کیوں کی گئی۔

انھوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے اس معاملے کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا جنھوں نے اسے تسلیم کر لیا ہے۔
Load Next Story