شاہ زیب قتل کیس صلح نامے سے متعلق سماعت 20 ستمبر کو ہوگی
اہل خانہ کی جانب سے دائرکیے گئے صلح نامے پرسندھ ہائیکورٹ کے آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض کودور کردیا گیا۔
اہل خانہ کی جانب سے دائرکیے گئے صلح نامے پرسندھ ہائیکورٹ کے آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض کودور کردیا گیا۔ فوٹو: فائل
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرورکورائی اورجسٹس نعمت علی پھلپوٹوپر مشتمل 2رکنی بینچ 20ستمبر جمعے کوشاہ زیب جتوئی قتل کیس کے سزایافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول شاہ زیب کے اہل خانہ کی جانب سے دائرکیے صلح نامے پرسندھ ہائیکورٹ کے آفس کی جانب سے کیے گئے اعتراض کودور کردیا گیاہے جس کے بعداپیل کوسماعت کے لیے جسٹس غلام سرورکورائی کی سربراہی میں قائم 2رکنی بینچ کے روبرو فکس کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ مقتول شاہ زیب کے اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں داخل کیے گئے اپنے حلف نامے میں موقف اختیار کیاہے کہ شاہ رخ جتوئی سمیت تمام سزایافتہ ملزمان کوفی سبیل اللہ معاف کردیا ہے اورعدالت ملزمان کورہا کردے توانھیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔