سندھ غریبوں کے لیے 50 ہزارمکانات بلا معاوضہ تعمیرکرنیکا منصوبہ

23 اضلاع میں غریبوں کے لیے 50 ہزار مکانات بلامعاوضہ تعمیرکرے گی۔جس پر90 ارب روپے لاگت آئے گی۔

23 اضلاع میں غریبوں کے لیے 50 ہزار مکانات بلامعاوضہ تعمیرکرے گی۔جس پر90 ارب روپے لاگت آئے گی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹوریٹ شہید بینظیربھٹوٹائونزاور ہیومن ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ فائونڈیشن اسلام آباد کے درمیان منگل کوہم آہنگی کی ایک یاداشت پردستخط ہوگئے۔

جس کے تحت ہیومن ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ فائونڈیشن سندھ کے 23 اضلاع میں غریبوں کے لیے 50 ہزار مکانات بلامعاوضہ تعمیرکرے گی۔جس پر90 ارب روپے لاگت آئے گی۔منصوبہ 2015 ء تک مکمل ہوگا۔ ان پلاٹوں کے ترقیاتی اخراجات حکومت سندھ برداشت کررہی ہے۔ ان مکانات کیلیے امریکی،یورپ اور متحدہ عرب امارات کے ڈونر اس مد میں عطیات دیں گے ۔ فائونڈیشن نے سندھ کے علاوہ پورے ملک میں بھی ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔


جس پر 180 ارب روپے لاگت آئے گی، وزیر بلدیات پلاٹوں کی جلد فراہمی کے لیے بذات خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ شہید بے نظیر بھٹو ٹا ئونز پروجیکٹ سابق صدر زرداری کے ذہن کا وژن ہے منصوبے کے تحت سندھ میں غریبوں کو 50 ہزار پلاٹ الاٹ حکومت سندھ مفت فراہم کریگی۔انھوں نے کہا کہ جلد ہی وزیر اعلیٰ سندھ 8 اضلاع میں 120 گز کے 27 ہزار 500 پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرینگے۔

 
Load Next Story