انتخابی ٹریبونل آغا سراج کیخلاف درخواست کی سماعت روک دے سندھ ہائی کورٹ

الیکشن کمیشن نے 7 انتخابی عذرداریوں کی سماعت الیکشن ٹریبونل کراچی کو منتقل کردی۔

الیکشن کمیشن نے 7 انتخابی عذرداریوں کی سماعت الیکشن ٹریبونل کراچی کو منتقل کردی۔ فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل سکھرکو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر کارروائی سے روک دیا۔


جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے منگل کو آغا سراج درانی کی درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے رشید اے رضوی اور حیدرامام رضوی ایڈوکیٹس نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل کے سربراہ مسلم لیگ فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا کے مرید ہیں جبکہ درخواست گزار کے حریف امیدوار کا تعلق بھی مسلم لیگ فنکشنل سے ہے اس لیے درخواست گزار کو ان سے غیر جانبداری اور انصاف کی توقع نہیں، الیکشن کمیشن نے 7 انتخابی عذرداریوں کی سماعت الیکشن ٹریبونل کراچی کو منتقل کردی۔
Load Next Story