کشمیر کانفرنس مسئلہ کے حل کے لیے اتفاق رائے کے بغیر ختم
حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جماعت اسلامی کا بائیکاٹ ،اعلامیہ جاری نہ ہوسکا
حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جماعت اسلامی کا بائیکاٹ ،اعلامیہ جاری نہ ہوسکا فوٹو: فائل
امریکی سرپرستی میں کام کرنیوالی این جی اوبگواش کی تین روزہ کشمیر کانفرنس مسئلہ کشمیرکے حل بارے کسی اتفاق رائے کے بغیرختم ہوگئی۔
اعلان کے باوجود متفقہ اعلامیہ جاری نہ کیاجاسکا، حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اورجماعت اسلامی نے کانفرنس کا بائیکاٹ کیاجبکہ وزیراعظم آزاد کشمیرنے خود شرکت کی بجائے وزیرتعلیم کوکانفرنس میں بھجوایا۔
کانفرنس کے آخری روزوفاقی وزیراحسن اقبال اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کانفرنس سے خطاب کیا، منتظمین نے اعلان کیاتھاکہ منگل کوتین روزہ کانفرنس کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔