پاکستان آکر بریانی کھانے کی دعوت پر جمی نیشم کا دلچسپ جواب

آل رائونڈرنے ٹویٹر پرشائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹومیں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہوتاکہ وہ ڈنرکرسکیں۔

آل رائونڈرنے ٹویٹر پرشائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹومیں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہوتاکہ وہ ڈنرکرسکیں۔ فوٹو: فائل

SHIKARPUR:
کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جمی نیشم کو ایک شائق نے پاکستان میں بریانی کی دعوت دے دی جس پر انھوں نے دلچسپ جواب دیا۔


کیوی آل رائونڈر نے ٹویٹر پر شائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹو میں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہو تاکہ وہ ڈنر کرسکیں، جواب میں ایک پاکستانی شائق نے ان سے کہا کہ آپ پاکستان آئیں یہاں بہت اچھے کھانے ملتے ہیں، خاص طور پر بریانی کی تو پوری دنیا میں دھوم ہے۔

جواب نے نیشم نے کہاکہ ' دوست ڈنر کیلیے پاکستان کچھ زیادہ دور نہیں ہے'۔
Load Next Story