گیس چوری روکنے کیلیے صنعتی تجارتی و سی این جی سیکٹر کی مانیٹرنگ شروع

ٹیم نے کراچی میں حامد ٹیکسٹائل ملز اور حامد گارمنٹس کا معائنہ کیا، انتظامیہ کو رپورٹ پیش

ٹیم نے کراچی میں حامد ٹیکسٹائل ملز اور حامد گارمنٹس کا معائنہ کیا، انتظامیہ کو رپورٹ پیش فوٹو : فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس چوری روکنے کیلیے صنعتی، سی این جی اور تجارتی سیکٹر کی تفصیلی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔


ایس ایس جی سی کی جانب سے جوائنٹ لوڈ سروے کیلیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں میژرمنٹ، سیلز اور ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او ڈپارٹمنٹ کے نمائندے شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کی ٹیم نے کراچی میں2صنعتوں کا تفصیلی معائنہ کیاہے۔

میسرز حامد ٹیکسٹائل ملز اور میسرز حامد گارمنٹس کا معائنہ کیا گیا اورمزید کارروائی کے لیے انتظامیہ کو تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی۔ شکارپور ، میہڑ، رادھن، قاضی احمد، جیکب آباد ، نواب شاہ ، سکرنڈ اور کراچی غربی میں چھاپوں کی سیریز میں 60سے زائد غیر قانونی کلیمپس کو ہٹایا گیا۔
Load Next Story