سابق حق پرست ناظم کے گھر پر حملہ فائرنگ سے دیواریں چھلنی
ڈی ایس پی سٹی اعجاز میمن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اورعبد الرئوف کے کزن ندیم اجمیری سے معلومات حاصل کیں.
عبدالرؤف اجمیری کی رہائش گاہ پر 20سے زائد افراد کی توڑ پھوڑ، علاقے میں کشیدگی۔ فوٹو: فائل
سابق حق پرست تعلقہ ناظم کی رہائش گاہ پر نامعلومافراد کا حملہ، گھر میں توڑ پھوڑ، فائرنگ سے دیواریں چھلنی ہوگئیں، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی، تجارتی مراکز بند،مشتعل افراد کا احتجاجی مظاہرہ، ٹائر نذر آتش۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز غریب آباد کے علاقے غلام رسول شاہ روڈ پر واقع سابق حق پرست تعلقہ ناظم عبدالرئوف خان اجمیری کی رہائش گاہ پر 20سے زائد نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور فائرنگ کرکے دیواریں چھلنی کر دیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی زونل انچارج شیراز مسعود اراکین زون کمیٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں علاقہ مکین بھی جمع ہوگئے اور انہوں نے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مشتعل افراد نے منوا آباد کے علاقے میں ٹائر نذر آتش کیے۔
دوسری جانب ڈی ایس پی سٹی اعجاز میمن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور عبد الرئوف کے کزن ندیم اجمیری سے معلومات حاصل کیں۔ علاوہ ازیں عبد الرئوف خان اجمیری نے ٹیلیفون پر بتایا کہ وہ حملے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے بلکہ کراچی آئے ہوئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔