جامشورو میں ڈاکو راج ایک ہی روز لوٹ مار کی کئی وارداتیں

شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور طلا ئی زیورات سے محروم،8گاڑیاں بھی چھن گئیں۔

مانجھند میں 4 ملزمان نے تاجر علی محمد سے4 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت کرنے پر اسے زخمی بھی کر دیا۔ فوٹو: فائل

ضلع جامشورو میں ڈاکو راج، ایک ہی روزلوٹ مار کی کئی وارداتیں۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری خورشید چوک پر5 نامعلوم مسلح افرادنے عباسی جنرل اسٹور کے ملازمین کو یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے اور 10موبائل فون چھین لیے جبکہ سیہون میں لال شہباز پٹرول پمپ سے 3 مسلح افراد 10 لاکھ روپے اور 3 موبائیل فون لے اڑے۔


مانجھند میں 4 ملزمان نے تاجر علی محمد سے4 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت کرنے پر اسے زخمی بھی کر دیا۔ بھان میں عبدالمجید سومرو کے گھر 3 ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 50 ہزار روپے نقد اور 4 تولے کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ضلع بھر سے گزشتہ 5 روز میں 8 سے زائد موٹر سائیکل چھین لی گئیں جس پر شہریوں نے کوٹری میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے جبکہ بھان میں شٹر بند ہڑتال کی گئی۔

شہریوں نے تمام تر وارداتوں کا ذمے دار ایس ایس پی جامشورو کو قرار دیتے ہوئے انہیں معطل کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ ایس ایس پی اور کچھ پولیس اہلکار لوٹ مار کرنیوالے افراد کو ڈیل کر کے چھوڑ دیتے ہیں، پولیس تمام جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کر رہی ہیں۔
Load Next Story