تنخواہوں سے محروم ایچ ڈی اے ملازمین کی ریلی اور مظاہرہ
5 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے کے باعث عید پر بھی گھروں میں فاقے رہے،امتیاز علی و دیگر۔
ايچ ڈي اے واسا ايپكا كے كاركنان کا اپني تنخواہوں كي عدم ادائيگي پر حيدرآباد پريس كلب كے سامنے مظاہرہ۔(فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس )
گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف واسا اور حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیکڑوں ملازمین نے احتجاج کیا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایچ ڈی اے نے پریس کلب تک ریلی نکالی اور مظاہرہ بھی کیا۔
اس موقع پر ایپکا کے رہنما امتیاز علی کولاچی، اسرار احمد بیگ، ذوالفقار درس اور توفیق محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 ماہ سے تنخواہیںنہ ملنے کے باعث ملازمین کے گھروں میں عید کے روز بھی فاقے تھے، لیکن افسران مسلسل شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں۔ انھوں نے حکومت اور سیاسی سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ انسانیت کے ناطے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے آواز اٹھائیں۔