انٹر کامرس میل کی داخلہ فہرست جاری22761طلبا کو داخلے دیے گئے

سب سے زیادہ 620نمبروں پر داخلے گورنمنٹ کالج برائے طلبا ناظم آباد میں بند ہوئے۔

ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 7میں داخلے 593نمبروں اورگورنمنٹ کالج برائے کامرس اینڈ اکنامکس (مارننگ) میں 580نمبروں پربند ہوئے.

سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کے لیے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی نے فرسٹ ایئرکامرس میل کی میرٹ لسٹ جاری کردی ۔

مرکزی داخلہ کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی میرٹ لسٹ کے مطابق شہرکے 57سرکاری کالجوں اورہائرسیکنڈری اسکولوں میں مجموعی طورپر 22761 امیدواروں کوداخلے دیے گئے ،میرٹ لسٹ کے مطابق سب سے زیادہ 620نمبروں پر داخلے گورنمنٹ کالج برائے طلبا ناظم آباد میں بند ہوئے، سب سے کم 284 نمبروں پرداخلے گورنمنٹ سٹی کالج موسی کالونی( ایوننگ ) میں بند ہوئے مزید براں گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 7میں داخلے 593نمبروں پر،گورنمنٹ کالج برائے کامرس اینڈ اکنامکس مارننگ میں 580نمبروں پراورگورنمنٹ عائشہ باوانی کالج میں داخلے 568نمبروں پربند ہوئے۔




علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسرناصرانصارکی جانب سے شہرکے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کے لیے ہدایت نامہ جاری کیاگیاہے کہ جس میں تمام پرنسپلز کوہدایت کی گئی ہے کہ داخلے سے قبل متعلقہ امیدوارکی میرٹ کی تفصیلات کی اس کی اصل مارک شیٹ سے تصدیق کی جائیں داخلوں کے لیے تشکیل دی گئی کالج کمیٹی اساتذہ پر مشتمل ہونی چاہیے کالج انتظامیہ داخلہ فارم کیلیے زیادہ سے زیادہ 10 روپے اورداخلہ کتابچہ کی مدمیں 25 روپے وصول کرسکتے ہیں۔

تمام فیسوں کی وصولی پے آرڈرکے ذریعے ہونی چاہیے کراچی بورڈ کے علاوہ دیگرتعلیمی بورڈکی مارک شیٹس کی تصدیق لازمی ہوگی سائنس گروپ کی فیس 550جبکہ کامرس اور ہیومینیٹیز گروپ کی فیس 500روپے مختص کی گئی ہے جس پرپابندی لازمی ہوگی کالج سے یونیفارم،فائلوں اوردیگراشیاء کی فروخت سمیت دیگرکاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ داخلے کے وقت کسی بھی طالب علم سے اسٹمپ پیپریا''انڈرٹیکنگ''وصول نہیں کیاجائے گا۔
Load Next Story