الزبتھ ہرلے اور شین وارن کے تعلقات سرد مہری کا شکار
شین وارن کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر الزبتھ کی طرف سے ان کے لیے مبارکباد کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔
دونوں کو گذشتہ چند ماہ سے کہیں بھی اکٹھے نہیں دیکھا گیا۔ فوٹو: فائل
برطانوی اداکارہ الزبتھ ہرلے اور سابق کرکٹر شین وارن کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چند روز قبل شین وارن کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر الزبتھ کی طرف سے ان کے لیے مبارکباد کا کوئی پیغام موجود نہ تھا حالانکہ لزہرلے باقاعدگی سے ٹوئٹر استعمال کرتی ہیں۔ دونوں گذشتہ چند ماہ سے کہیں بھی اکٹھے دکھائی نہیں دیے۔