سندھ بھر کے وکلا ہفتے کوعدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے
چیف جسٹس کا بیان توہین آمیز ہے، محمد عاقل، احتجاجی جنرل باڈیز کے انعقاد کا بھی اعلان
مشیرعالم کے توہین آمیز بیان سے اندرون سندھ کے وکلا میں بے چینی پائی جاتی ہے ، وکیل رہنما
سندھ بھر کے وکلا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کے مبینہ توہین آمیز بیان کے خلاف ہفتے کو عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔
جبکہ سندھ بھر میں ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے احتجاجی جنرل باڈیز اجلاس بھی ہوں گے۔ یہ فیصلہ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد عاقل کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں سندھ بار کونسل کے اراکین محمودالحسن، قاضی عبدالستار، سچل اعوان، ہائی کورٹ بار حیدرآباد کے صدر نثار درانی، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکریٹری ایاز تنیو سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد عاقل نے کہا کہ چیف جسٹس مشیرعالم کے توہین آمیز بیان سے اندرون سندھ کے وکلا میں بے چینی پائی جاتی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں شامل وکلا اس جدوجہد کا صلہ مانگ رہے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن پاکستان میں سندھ بار کونسل کے نمائندے و رکن محمودالحسن نے کہا کہ ہفتے کے روز کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔