مفتی منیب الرحمن اتحاد امت کی علامت ہیں ڈاکٹر ابوالخیر زبیر
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے.
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے (فوٹو : فائل )
ROSEAU, DOMINICA:
جمعیت علمائے پاکستان رویت ہلال کے معاملے پر مفتی منیب الرحمن کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے ، یہ بات جے یو پی کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے کراچی میں جے یو پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ السید عقیل انجم قادری کی سربراہی میں ملاقات کی غرض سے آنے والے علماکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،
انھوں نے کہا کہ جے یو پی کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مسئلے پر موقف یہ ہے کہ اس وقت جبکہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ایسے وقت مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کا اس عہدے پر رہنا ضروری ہے مفتی صاحب جو کہ اتحاد مدارس دینیہ کے ترجمان کی حیثیت سے اتحاد امت کی علامت ہیں لہذا انہیں عہدے سے ہٹانے اور تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرکے فرقہ واریت کو مزید ہوا نہ دی جائے،
انھوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور اس کے سربراہ مفتی منیب الرحمن کے فیصلوں پر پوری قوم اعتماد کرتی ہے اور جو لوگ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رہے ہیں حکومت ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے اس لیے کہ وہ لوگ نہ صرف حکومت کی مقررہ کردہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کے برخلاف عمل کرکے حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں بلکہ قوم کو منتشر کرنے کی سازش کرکے قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کر نے کی کوشش کررہے ہیں۔