جمہوری صدر کا ساتھ دے رہے ہیں کسی جنرل یا آمر کا نہیں
نواز شریف چوہدری نثار کی بے سروپا الزام تراشیوں کا نوٹس لیں، سینیٹرشاہی سید.
نواز شریف چوہدری نثار کی بے سروپا الزام تراشیوں کا نوٹس لیں، سینیٹرشاہی سید ۔ فوٹو: فائل
لاہور:
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹرشاہی سید نے کہا ہے کہ جنرل جیلانی اور جنرل مرد مومن کی باقیات عوامی نیشنل پارٹی پر الزام تراشیوں سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ،جب بھی ملک میں جمہوریت آتی ہے تو چوہدری نثار کو بے چینی ہونے لگ جاتی ہے، چوہدری نثارجنرل ضیا الحق اور جنرل مشرف کے سیاسی وارث ہیں، چوہدری نثار کی بچکانہ حرکتوں نے مسلم لیگ (ن) کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، خان عبدالولی خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا کی انتہائی تاریخ ساز شخصیت تھے، باچا خان مرکز سے جاری بیان میں اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ ہم ایک جمہوری صدر کا ساتھ دے رہے ہیں کسی جنرل یا آمر کا نہیں،
چوہدری نثار کی سیاسی تربیت ہی کچھ ایسی ہے کہ آج اگر جاوید ہاشمی بھی صدر ہوتے تو وہ ان کے ساتھ بھی نہیں چل پاتے صدر زرداری کی سیاست اور سونامی خان کی وجہ سے چوہدری نثار ذہنی مریض بن چکے ہیں میاں محمد نواز شریف چوہدری نثار کی بے سروپا الزام تراشیوں کا نوٹس لیں ورنہ ہم نے باتیں شروع کردیں تو چوہدری نثار منہ چھپاتے پھریں گے، انھوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی برداشت ، رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے مگر چوہدری نثار کی مسلسل شر انگیزیاں ناقابل برداشت ہیں،
علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گذشتہ رات ایم پی آر کالونی خلفائے راشدین مسجد میں نماز عشا کی ادائیگی کے بعد وارڈ آفس جاتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے عوامی نیشنل پارٹی ایم پی آر کالونی وارڈ کے صدر شہید امان اللہ کاکڑ کی نماز جنازہ ایم پی آر کالونی میں ادا کردی گئی، امان اللہ کا جسد خاکی تدفین کے لیے ان کے آبائی گائوں پشین روانہ کر دیا گیا، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امان اللہ خان کی شہادت ہمارے رہنمائوں پر حملوں کا تسلسل ہے۔