امریکی ریاست کیرولائنا میں پاکستانی ارشد خان کونسلر کا الیکشن لڑیں گے

سمندر پار پاکستانیوں بالخصوص امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں بالخصوص امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارشد خان نے بلدیاتی الیکشن میں بطور کونسلر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلی بار پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارشد خان نے بلدیاتی الیکشن میں بطور کونسلر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں بالخصوص امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے، ارشد خان نے اپریل 1995 میں امریکا میں مستقل سکونت اختیار کی، ان کا تعلق پاکستان میں تربیلہ غازی ضلع ہری پور سے ہے۔


پیشے کے اعتبار سے ارشد خان امریکی اسکول بس ڈرائیور ہیں لیکن اس کے علاوہ ان کی کمیونٹی کے لیے بھی گراں قدر خدمات ہیں۔

 
Load Next Story