عام انتخابات وقت مقررہ پر شفاف ہونگےمنظور وسان
الیکشن کمیشن کی طرح نگران وزیراعظم بھی متفقہ ہوگا، اسلام آباد سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو.
شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات پر حکومت، اپوزیشن اور تمام سیاسی قوتیں متفق اور متحدہ ہیں،منظور وسان . فوٹو: فائل
HYDERABAD:
سندھ کے صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان اسلام آباد کے3روزہ دورے کے بعد بدھ کی شام کراچی پہنچ گئے، اپنے دورے میں انھوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے اور شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات پر حکومت، اپوزیشن اور تمام سیاسی قوتیں متفق اور متحدہ ہیں،
الیکشن کمیشن بھی سب کا متفقہ ہے اور انتخابات اپنے وقت پر ایک شفاف ہونگے، نگران وزیر اعظم بھی سب کا متفقہ ہوگا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انتخابات کے ذریعے ایک نئی جمہوری حکومت کو پہلی بار اقتدار کی منتقلی بھی ایک تاریخی واقعہ ہوگا ، ایک سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ سوئس کیسز کے معاملے پر قانونی ماہرین کی کمیٹی کام کر رہی ہے اور معاملہ مثبت انداز میں حل کرلیا جائے گا،
انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور بالخصوص کراچی میں امن و امان کیلیے کوششیں کررہی ہے اور سب کے تعاون سے مؤثر امن قائم ہوگا، انھوں بتایا کہ پولیس و رینجرز کے پاس اختیارات موجود ہیں اور بہتر حکمت عملی سے امن و امان کی صورتحال پر قابو پالیا جائیگا۔