ہاکس بے روڈ ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2 نوجوان ہلاک

ہلاک ہونیوالے فاروق اور ذوہیب آپس میں کزن اور لیاری کے رہائشی تھے.

ہلاک ہونیوالے فاروق اور ذوہیب آپس میں کزن اور لیاری کے رہائشی تھے فوٹو : فائل

KARACHI:
ہاکس بے روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2 نوجوان ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے کزن تھے، لاشیں اسپتال پہنچنے کے3گھنٹے بعد تک ماڑی پور پولیس قانونی کارروائی کیلیے نہیں پہنچی جس پر ورثا مشتعل ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے روڈ نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر3کے سامنے ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار22سالہ محمد فاروق بلوچ ولد عبد اﷲ بلوچ اور اس کا کزن ذوہیب بلوچ ولد حاجی شوکت ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں کی لاشیں سول اسپتال پہنچائی گئیں،


ایس ایچ او ماڑی پور سے رابطہ کرنے پر انھوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد لیاری کے علاقے سنگولین گلی نمبر7 کے رہائشی تھے، دونوں لاشیں سول اسپتال پہنچتے ہی انھوں نے پولیس کنٹرول کے ذریعے ماڑی پور تھانے کو اطلاع کردی تھی تاہم3گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود پولیس اسپتال نہیں پہنچی جس پر ہلاک ہونے والوں کے ورثا مشتعل ہوگئے اور لاشیں پولیس کارروائی کے بغیر اسپتال سے لے جارہے تھے تاہم ڈاکٹر آفتاب چنڑ کی جلد پولیس کارروائی کرانے کی یقین دہانی پر ورثا کچھ دیر اور رک گئے۔
Load Next Story