تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی رپورٹ نکاح نامے کے ساتھ منسلک کرناہوگی

بل کی تیاری میں سینیٹر عبدالحسیب خان، سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد سمیت دیگرنے حصہ لیا

شادی سے قبل دولہا اوردلہن کے تھیلیسمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیدیاگیا ہے.فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں پہلی بار تھیلیسمیا پروینشن 2013کا بل منظور کرلیاگیا ہے۔


شادی سے قبل دولہا اوردلہن کے تھیلیسمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیدیاگیا ہے، نکاح نامے میں تھیلیسیمیاکے ٹیسٹ کا اندارج بھی ہوگا جبکہ حاملہ خواتین کوٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، بل کی منظوری کے بعد شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا اور ٹیسٹ کی رپورٹ نکاح نامے کے ساتھ منسلک کرنا بھی لازمی ہوگی۔

خلاف ورزی پرایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا،اس بل کی تیاری میں سینیٹر عبدالحسیب خان، سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد سمیت دیگرنے حصہ لیا جبکہ عمیرثنا فائونڈیشن،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز، حسینی بلڈ بینک سمیت دیگر نے تجاویز دیں۔
Load Next Story