اورنگی ٹاؤن کا قصائی کانگو بخار میں مبتلا ہوگیا
کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ یہ 12 واں مریض ہے جبکہ کانگو وائرس سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں۔
کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ یہ 12 واں مریض ہے جبکہ کانگو وائرس سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں۔فوٹو:فائل
عید الاضحی قریب آتے ہی کانگو وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں جب کہ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص کو جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
کانگو وائرس سے متاثرہ 29 سالہ زاہد کو جناح اسپتال لایا گیا ہے، زاہد اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور قصائی ہے، جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق زاہد کو تیز بخار کی حالت میں لایا گیا ہے ،نجی لیبارٹری سے کیے گئے ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ یہ 12 واں مریض ہے جبکہ کانگو وائرس سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں۔