سری دیوی نئی تیلگو فلم میں کام کریں گی
سری دیوی کے شوہر بونی کپور فلم کو تین زبانوں میں پروڈیوس کرنے کے خواہاں ہیں
سری دیوی نئی کہانی سے بے حد متاثر ہوئی ہیں.فوٹو : فائل
بالی وڈ اداکارہ سری دیوی نئی تیلیگو فلم میں کام کریں گی جسکو ان کے شوہر بونی کپور تین علاقائی زبانوں میں پروڈیوس کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
تیلیگو فلموں کے معروف لکھاری کونا وینکٹ نے کہا ہے کہ سری دیوی ان کی نئی کہانی سے بے حد متاثر ہوئی ہیں اور انھوں نے فلم میں کام کی حامی بھر لی ہے جب کہ ان کے شوہر بونی کپور فلم کو تین زبانوں میں پروڈیوس کرنے کے خواہاں ہیں تاہم فلم کے ہدایتکار کا انتخاب اور دوسرے معاملات طے کرنا ابھی باقی ہے ۔