محکمہ معدنیات 10 لاکھ ایکڑ اراضی معمولی رقم پر لیز
تحقیقات کیلیے کمیٹی بنا دی، غیر قانونی لیز منسوخ کردی جائیگی، منظور وسان
تحقیقات کیلیے کمیٹی بنا دی، غیر قانونی لیز منسوخ کردی جائیگی، منظور وسان فوٹو؛ فائل
سندھ کے وزیر معدنیات و معدنی ترقی ، اینٹی کرپشن اور جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات و معدنی ترقی نے 2002 سے 2012 تک قیمتی معدنیات والی10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی لیز کردی اور لیز کی انتہائی معمولی رقم وصول کی ، جس سے حکومت سندھ کو بہت بڑا مالی نقصان ہوا ہے ۔
معاملے کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ غیر قانونی لیز منسوخ کردی جائے گی ۔ مذکورہ عرصے میں یہ محکمہ پاکستان مسلم لیگ (فنکنشنل) کے پاس تھا ۔ ملیر کے علاقے سے ریتی بجری اٹھانے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائوں گا ۔
وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ معدنیات و معدنی ترقی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے اضلاع سکھر ، خیرپور، سانگھڑ ، تھرپارکر ، دادو ، جامشورو ، ٹھٹھہ ، حیدرآباد ، شہید بے نظیر آباد اور کراچی میں معدنی وسائل موجود ہیں ۔