سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا فارمولا طے نہیں ہوا، سیکریٹری پٹرولیم

اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس لوڈمینجمنٹ کے بارے میں تاحال کوئی فارمولا طے نہیں کیا گیا اور نہ ہی سی این جی اسٹیشنوں یا کھاد فیکٹریوں کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں سے تجاویر حاصل کی جارہی ہیں جس کے بعد سردیوں کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ فارمولا مرتب کیا جائے گا۔

گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں تاہم سی این جی اسٹیشنوں یا صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔