ضلع خیبر سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

دہشتگردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 29, 2024
فوٹو فائل

ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مارے گئے ملزمان میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور رازق شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں