سانگلہ ہل کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے 4 ملزمان ہلاک
پولیس وردیوں میں ملبوس گھات لگائے افرادنے ملزمان کے آتے ہی فائرنگ کردی
پولیس وردیوں میں ملبوس گھات لگائے افرادنے ملزمان کے آتے ہی فائرنگ کردی۔ فوٹو: فائل
پولیس کی وردیوںمیں ملبوس مسلح افرادکی سانگلہ ہل کچہری میں اندھا دھند فائرنگ سے4 اافرادہلاک جبکہ 2پولیس اہلکاروں سمیت 3زخمی ہوگئے، ورثا نے لاشیںچوک میںرکھ کرپولیس کے خلاف شدیداحتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح تقریباً 10بجے احاطہ کچہری میںبنائی گئی حوالات کے قریب پولیس وردیوںمیں ملبوس مسلح افرادگھات لگائے بیٹھے تھے۔ جونہی پیشی کے لیے ہتھکڑی لگے ملزمان کوباہر نکالا جانے لگاتو مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد یاسرمحمود، حسنین علی، آصف اورعدنان ہلاک جبکہ 2پولیس اہلکاروںسمیت 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ نواحی گائوں بدوملہی کے طارق آرائیںگروپ اورخادم ڈوگرگروپ میںگزشتہ 10سال سے دشمنی چلی آرہی ہے۔ ادھرآئی این پی کے مطابق سانگلہ ہل کچہری میںایڈیشنل سیشن جج محمدشبیر کی عدالت کے سامنے مخالف فریق نے زیرحراست ملزمان پر اندھادھند فائرنگ کرکے 2بھائیوں سمیت 4افراد کوقتل کردیا۔