کوریا پاکستان کو 18 کروڑ ڈالر کی گرانٹ دے گا

معاہدے پر دستخط، مقصد غربت میں کمی کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے

معاہدے پر نرگس سیٹھی اور کوریا کے سفیرسونگ جونگ ہوان نے دستخط کیے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
پاکستان اور کوریا کے درمیان 1کروڑ 80لاکھ ڈالر مالیت کی گرانٹ کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

گزشتہ روز اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیاکہ معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی اور کوریا کے سفیرسونگ جونگ ہوان نے دستخط کیے، معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستان میں غربت میں کمی کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے، یہ امداد 4منصوبوں کے لیے استعمال ہوگی جو رواں سال کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کی طرف سے مکمل کیے جائیں گے۔




ان میں 40 لاکھ ڈالر کی لاگت سے شوگر ملز کی کثرت سے متاثرہ پھالیہ اور ضلع منڈی بہاؤالدین کے دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی سسٹم کو بہتر بنانے، 40 لاکھ ڈالر سے تحصیل پتوکی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصب، 35لاکھ ڈالر کا ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں زراعت و لائیو اسٹاک ٹیکنالوجی کے لیے خصوصی کپیسٹی بلڈنگ سینٹرکے قیام اور 65 لاکھ ڈالر سے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل سینٹر کے قیام کا منصوبہ شامل ہے۔
Load Next Story