کسٹمز نے ٹیکس چوری کی ایک اورکوشش ناکام بنا دی

’آلائے ہوٹ رول‘ کی آڑ میں ’’نان آلائے ہوٹ رول اسٹیل کوائل‘‘ کی کلیئرنس کی جا رہی تھی

آلائے ہوٹ رول اسٹیل کوائل‘‘ کی کلیئرنس صفر فیصد میں کی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD:
ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈ ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ''آلائے ہوٹ رول اسٹیل کوائل'' کی آڑ میں ''نان آلائے ہوٹ رول اسٹیل کوائل'' کی کلیئرنس کو ناکام بناکرقومی خزانہ کو کروڑوں روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری سے بچالیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چین سے بحری جہاز ''اسٹوف اوشن''کے ذریعے پاکستان درآمد کی جانے والی ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے 37 ہزارٹن ''نان آلائے ہوٹ رول اسٹیل کوائل'' کو ''آلائے ہوٹ رول اسٹیل کوائل'' ظاہر کر کے کلیئرکرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، خفیہ اطلاع ملنے پر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آر اینڈ ڈی میں تعینات پرنسپل اپریزرشفیع اللہ اوران کی ٹیم میں شامل ایگزامنیشن آفیسر شاہنواز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ آئٹم کی کلیئرنس کو سسٹم سے بلاک کردیا۔




ذرائع نے بتایاکہ ''نان آلائے ہاٹ رول اسٹیل کوائل کی ویلیو 625 ڈالرفی میٹرک ٹن ہے، مذکورہ بحری جہازمیں 37 ہزار ٹن ''نان آلائے ہوٹ رول اسٹیل کوائل'' درآمد کی گئی ہے جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 1ارب سے زائد ہے جس پر 20 فیصد کے تناسب سے کسٹمز ڈیوٹی عائد ہوتی ہے لیکن چین سے درآمد کیے جانے پر فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے باعث مذکورہ آئٹم 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی پر کلیئر کیا جاتا ہے جبکہ '' آلائے ہوٹ رول اسٹیل کوائل'' کی کلیئرنس صفر فیصد میں کی جاتی ہے۔
Load Next Story