زونگ کو وارد خریدنے کیلیے چائنا موبائل کاگرین سگنل مل گیا
چینی فرم نے زونگ کوپاکستان کی سرفہرست کمپنی کادرجہ حاصل کرنے کا مینڈیٹ دے دیا، ذرائع
زونگ کی پیرنٹ کمپنی چین کی چائنا موبائل کے پاس سرمایہ کاری کے لیے بھرپور وسائل موجود ہیں۔ فوٹو : فائل
HYDERABAD:
چین کی چائنا موبائل نے زونگ کو پاکستان میں وارد نیٹ ورک کی خریداری کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، چائنا موبائل کمپنی پاکستان میں وارد نیٹ ورک کو ایکوائر کرنے کے لیے نیلامی میں حصہ لے گی۔
زونگ کی پیرنٹ کمپنی چائنا موبائل نے زونگ کو پاکستان میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے اور پاکستان کی سرفہرست کمپنی کا درجہ حاصل کرنے کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق وارد نیٹ ورک کو خریدنے کے بعد زونگ نیٹ ورک پاکستان کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بن جائے گا۔ زونگ کی پیرنٹ کمپنی چین کی چائنا موبائل کے پاس سرمایہ کاری کے لیے بھرپور وسائل موجود ہیں، چائنا موبائل کے نقد اثاثوں کی مالیت 70ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے اور ان اثاثوں میں 2011سے اب تک 20ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو کمپنی کے مالی استحکام اور بھرپور افزائش کا مظہر ہے۔
زونگ کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سکندر نقی کے مطابق زونگ پاکستان میں وارد نیٹ ورک کی خریداری کے لیے بے حد سنجیدہ ہے، زونگ کے نیٹ ورک میں گزشتہ 3 سال کے دوران تیزی وسعت آئی ہے اور 22ملین کسٹمرز کے ساتھ تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی کمپنی کی حیثیت سے وارد کی خریداری زونگ کے لیے انتہائی موزوں قدم ثابت ہوگا، زونگ کے 22ملین کسٹمرز کے ساتھ وارد کے کسٹمرز شامل ہونے کے بعد مجموعی صارفین کی تعداد 34ملین تک پہنچ جائیگی، مالی سال 2012 اور 2013کے دوران زونگ کے نیٹ ورک میں افزائش کی شرح ڈبل ڈیجیٹ رہی، وارد کی خریداری کے بعد زونگ کے نیٹ ورک میں افزائش کی شرح میں بھی مزید اضافہ ہوگا جس کے بعد کمپنی کے لیے نمبر ون کی دوڑ کے لیے مقابلہ مزید آسان ہوجائے گا۔