مواچھ گوٹھ میں کیچڑ گرانے پر نوجوان قتل

مقتول کی شناخت 18 سالہ حامد اللہ کے نام سے کر لی گئی جو مواچھ گوٹھ کارہائشی تھا۔

مقتول کی شناخت 18 سالہ حامد اللہ کے نام سے کر لی گئی جو مواچھ گوٹھ کارہائشی تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
مواچھ گوٹھ بسم اللہ کالونی میں کیچڑ گرانے پر نوجوان قتل کردیا گیا۔

گزشتہ روز مواچھ گوٹھ بسم اللہ کالونی میں جھگڑے کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی، مقتول کی شناخت 18 سالہ حامد اللہ کے نام سے کر لی گئی جو مواچھ گوٹھ کارہائشی تھا۔


ایس ایچ او موچکوارشد حسین نے بتایا کہ حامد رکشے میں بسم اللہ کالونی سے جارہا تھا کہ رکشے سے سڑک پر جمع پانی اور کیچڑ اچھل کر وہاں موجود افراد پر چلا گیا جس کے بعدجھگڑا شروع ہو گیا۔

ایک شخص نے مقتول پرخنجر یا لوہے کی راڈ سے حملہ کردیا، سینے پرچوٹ لگنے سے حامد جاں بحق ہو گیا، مقتول پر حملہ کرنے والا مقتول کا پڑوسی ہے۔
Load Next Story