گال میں ابتدائی دن گھومتی گیندوں نے کیوی بیٹسمینوں کو چکرا کر رکھ دیا

ہمیں معلوم تھا کہ گیند یہاں پر ٹرن لے گی مگر ہماری توقع سے پہلے ہی یہاں پر گیند ٹرن ہونا شروع ہوگئی، ہینری نکولس

ہمیں معلوم تھا کہ گیند یہاں پر ٹرن لے گی مگر ہماری توقع سے پہلے ہی یہاں پر گیند ٹرن ہونا شروع ہوگئی، ہینری نکولس۔ فوٹو: فائل

گال ٹیسٹ کے آغاز پر ہی گیند کے اسپن کرنے پر کیویز حیران رہ گئے۔


بیٹسمین ہینری نکولس کہتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں جب ایک وکٹ گرتی ہے تو 2 یا 3 مزید بھی گرجاتی ہیں، میں نے اور روس ٹیلر نے چیزوں کو سادہ رکھنے اور احتیاط سے کھیلنے کی کوشش کی، کنڈیشنز کافی مشکل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ گیند یہاں پر ٹرن لے گی مگر ہماری توقع سے پہلے ہی یہاں پر گیند ٹرن ہونا شروع ہوگئی۔
Load Next Story