شمالی وزیرستان آپریشن ملک کیخلاف سازش ہے دفاع پاکستان کونسل
11ستمبر کو اے پی سی بلانیکا فیصلہ، فوج اور حکومت مسائل مذاکرات سے...
11ستمبر کو اے پی سی بلانیکا فیصلہ، فوج اور حکومت مسائل مذاکرات سے حل کریں، سمیع الحق۔ فوٹو: اے ایف پی
دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین سمیع الحق نے شمالی وزیرستان آپریشن کو ملک کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور حکومت اندرونی مسائل مل بیٹھ کر مذاکرات اورافہام و تفہیم سے حل کریں۔
عمرہ سیواپسی پر ظہرانہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پے درپے ڈرون حملے حکومت کی امریکا نوازی کا ثبوت ہے۔ حکمران اداروں سے خودساختہ محاذ آرائی میں لگے ہوئے ہیں، عدالتوں اورفوج کو غیر اہم ایشوز میں الجھا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر منور حسن ' حافظ سعید، حمیدگل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 10 ستمبر کو راولپنڈی میں جنرل کونسل اجلاس اور 11 ستمبر کو اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔