لعل شہباز قلندرکے مزارکی آرائش جلد مکمل کی جائے اویس مظفر

صوبائی وزیربلدیات وصحت کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری،تعمیراتی کام کا جائزہ

مزار کے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،وزیربلدیات۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
صوبائی وزیر بلدیات و صحت سید اویس مظفر نے حضرت لعل شہباز قلندرکے مزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انھوں نے پاکستان خصوصاً صوبہ سندھ کے عوام کی ترقی ، خوشحالی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی ، بعد ازاں صوبائی وزیر نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزارپر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حضرت لعل شہباز قلندرکے مزار کے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔




انھوں نے حکام کومتنبہ کیا کہ وہ مستقل بنیادوں پر حضرت لعل شبہاز قلندر کے مزار کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے رہیں گے اور کوتاہی کے مرتکب افسران کو نہیں بخشا جائے گا ،انھوں نے کہا کہ اللہ کے ولی کی درگاہ کو خوبصورت بنانے اور زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،سستی اور کاہلی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ۔
Load Next Story