نیپئر کے قریب سے تاجراغوا ٹمبر مارکیٹ احتجاجاً بند

مغوی تاجر عابد کا تعلق بوہری فرقے سے ہے، مقدمہ درج نہیں ہوا ہے ،پولیس

ایک ہفتے میں ٹمبر مارکیٹ کے 2 تاجروں کو تاوان کیلیے اغوا کیا جاچکا ہے،ذرائع. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

تھانہ نپیئر کے علاقے میں ٹمبر مارکیٹ سے تاجر کو ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے،واقعے کے بعد ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں میں سخت اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے احتجاجاً مارکیٹ بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کی حدود پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں رکشا سوار ملزمان ٹمبر کے تاجر عابد کو گاڑی سمیت اغوا کرکے لے گئے ، واقعے کے بعد ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں میں سخت اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے مارکیٹ بند کرکے عابد کے اغوا کے خلاف احتجاج کیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تاجروں کے نمائندوں سے مل کر واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں اور انھیں یقین دہانی کرائی کے عابد کو جلد از جلد بازیاب کرا لیا جائے گا ، مغوی تاجر کا تعلق بوہری فرقے سے ہے ۔




ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹمبر مارکیٹ کے 2 تاجروں کو تاوان کے لیے اغوا کیا جاچکا ہے ، ایس ایچ او فصیح الزمان کا کہنا ہے کہ عابد بہادر آباد سے ہفتہ کی صبح گاڑی میں ٹمبر مارکیٹ میں واقع گودام پہنچا ہی تھا کہ رکشے میں سوار ملزمان آئے اور اس کی گاڑی میں سوار ہوگئے اور اغوا کر کے لے گئے ، ایس ایچ او نپیئر فصیح الزمان کے مطابق مغوی کے اہل خانہ کی جانب سے مقدمے کے لیے ابھی رابطہ نہیں کیا گیا ہے ، ملزمان کی جانب سے ابھی تک مغوی کے اہل خانہ کو تاوان کے حوالے سے کوئی فون کال موصول نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
Load Next Story