خواجہ شریف قتل سازش کیس2 ملزموں کی عبوری ضمانتیں منظور
سازش سے کوئی تعلق نہیں،سیاسی بنیادوں پر ملوث کیا گیا،درخواست گزاروں کا موقف۔
سازش سے کوئی تعلق نہیں،سیاسی بنیادوں پر ملوث کیا گیا،درخواست گزاروں کا موقف. فوٹو: ایکسپرس
اسپیشل سینٹرل جج نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے قتل کی سازش میں ملوث وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکریٹری سمیت دو ملزموں کی سات ستمبرتک عبوری ضمانت منظورکر لی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکریٹری سید توقیر شاہ اور اسٹاف افسر طلحہ برکی نے اپنے وکلاکی وساطت سے دائر کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کا سابق چیف جسٹس خواجہ محمدشریف کے قتل کی سازش سے کوئی تعلق نہیں انھیں سیاسی بنیادوں پر مقدمہ میں ملوث کیا گیاہے جبکہ وہ مقدمہ کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتے ہیں کہ حقائق سامنے آ سکیں ۔عدالت نے وکلا کے دلائل کی روشنی میں ملزموں کی عبوری ضمانت سات ستمبر تک منظور کر لی ۔