سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیںلیاقت بلوچ
آنیوالے وقت میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے خود تبدیلی لائیں گے،نوابشاہ میںخطاب۔
آنیوالے وقت میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے خود تبدیلی لائیں گے،نوابشاہ میںخطاب۔ فوٹو: فائل
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران اپنے تنہاکوپہنچ گیا ہے جس سے نکلنے کاواحد ذریعہ ملک میں عام انتخابات کرانا ہے،عام انتخابات میں جماعت اسلامی مذہبی، سیاسی اورجمہوری قوتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد بنا سکتی ہے جبکہ آنے والے وقت میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے خود تبدیلی لائیں گے۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے مقامی کلب میں جماعت اسلامی نواب شاہ کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے قومی خزانے کا 95ارب روپے کا نقصان کیا اور اپنی کرپشن کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ پر کرپشن کے الزامات لگاتی ہے توانھیں نیب کے ذریعے تحقیقات کرانے سے کس نے روکا ہے، مسلم لیگ ق کو قاتل لیگ کہا گیا لیکن پھر مفاہمت کے نام پر زرداری نے انھیں اپنی جھولی میں بٹھا لیا۔
کراچی منی پاکستان ہے، جہاں ہرقوم رہتی ہے، لیکن دہشتگرد، بھتہ خور اور ٹارگیٹ کلرز نے لوگوں کو بے گناہ اغوا کرکے اور تشدد زدہ لاشیں پھینک کردہشت کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اکبر بگٹی کو قتل کرکے بلوچ عوام کوبغاوت پرمجبورکیاگیا ہے جبکہ وزیرستان اور بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے اور فوجی آپریشن کے ذریعے42 ہزارافرادکوقتل کیاگیا۔اس موقع پرممتاز حسین سہتو، پروفیسراعجازعالم اور سروراحمد قریشی نے بھی خطاب کیا۔