قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاسنیٹوسپلائی معاہدے کی تفصیلات طلب

سیکریٹری خارجہ کی عدم شرکت پر برہمی، جہانگیربدر، عمادخان میں دہری شہریت پر تلخی۔

سیکریٹری خارجہ کی عدم شرکت پر برہمی، جہانگیربدر، عمادخان میں دہری شہریت پر تلخی. فوٹو: اے ایف پی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ نے نیٹوسپلائی کی بحالی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا میںہونے والے معاہدے کی تفصیلات وزارت خارجہ سے طلب کر لی ہیں جن پر آئندہ اجلاس میں بحث کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میانمرکے مسلمانوں کی حالت زارپرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کا قتل عام انتہائی تشویشناک ہے۔

کمیٹی نے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اس سلسلے میں ہرسطح پرمناسب اقدامات کرے تاکہ مسلمانوںکے قتل عام کو فوری روکاجاسکے۔کمیٹی کا اجلاس بدھ کوچیئرمین سینیٹر حاجی محمد عدیل کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکرٹری امور خارجہ اور سپیشل سیکرٹری وزارت خارجہ کی عدم موجودگی کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیاکہ اس معاملے پرچیئرمین سینٹ کوآگاہ کیا جائیگا۔


ممبران نے کہاکہ اگرآئندہ سیکریٹری اوراسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ کوغیرحاضر پایا گیا تویہ معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔اجلاس میں بیرون ملک تعینات سفیروں کیخلاف بے پناہ شکایات کا بار بار ذکرکیا گیا کہ پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات کے حل کے سلسلے میں بیرون ملک تعینات سفارتی عملہ عدم تعاون سے کام لے رہا ہے۔اجلاس کوبتایاگیا کہامریکہ ، برطانیہ ، بھارت ، روس ، فرانس سمیت 15 ممالک میں سیاسی بنیادوں پر پاکستانی سفیروں کی تقرریاں ہوئی ہیں جن میں 5 ریٹائرڈ جرنیل بھی شامل ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے ان سفراء کی تعیناتی پرشدید تشویش کا اظہارکیااورکہا کہ بیرون ملک سفراء کی تعیناتی کیلیے شفاف طریقہ کاراپنائے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیرمملکت خارجہ امورعماد خان نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف باقاعدہ احتجاج ریکارڈکراچکا ہے۔این این آئی کے مطابق دفتر خارجہ نے دوہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات اجلاس میں پیش کردیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدرو زیرمملکت ملک عماد پربرس پڑے، جتنی آپ کی عمرہے اتنا عرصہ جیلوں میں گزارچکا ہوں۔
Load Next Story