کچھ طاقتیں پاکستان اوربھارت میں امن نہیں چاہتیںمانی شنکر

ایل اوسی پرہلاکتوں کی تحقیقات کی تجویزمذاکرات کیلیے نقصان دہ ہوسکتی ہے

پاکستانی ارکان اسمبلی بھی امن کے پیغام کیلیے بھارت آئیں۔بھارتی پارلیمنٹیرین۔فوٹو: اے ایف پی / فائل

بھارتی پارلیمنٹرینزکا13رکنی وفد3 روزہ دورہ کرنے کے بعد واہگہ کے راستے وطن واپس روانہ ہوگیا۔

واہگہ بارڈرپرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی پارلیمانی وفد کے سربراہ مانی شنکر نے کہاکہ امن دوستی اورمحبت کاپیغام لیکرآئے تھے پاکستانی ارکان اسمبلی بھی امن کے پیغام کیلیے بھارت آئیں۔انھوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں پاک بھارت امن کافروغ نہیں چاہتیں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقاتوں میں یہی طاقتیں رکاوٹوں کاباعث ہیں۔




برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی پارلیمانی وفدکے سربراہ اور سابق بھارتی وزیرمانی شنکرآئر نے پاکستان میں اپنے بطورسفیرگزارے ہوئے دنوں میں کھائے ہوئے پاکستانی اناروں کویادکرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری نہ ہونے سے میں ذاتی طورپرتنگ ہوں'مجھے پاکستانی اناربہت پسندہیں جواسی وجہ سے بھارت میں نہیں ملتے۔
Load Next Story