بازیاب شخص سے ملزمان 6 لاکھ روپے وصول کرچکے تھے ایس ایس پی
پولیس نے 3اغواکار بلال ، طارق اور قائم علی شاہ کو گرفتار کرلیا ہے، منیر شیخ
پٹیل پاڑہ اور بلوچ پاڑہ میں ان کے ٹھکانے ہیں جہاں وہ مغوی کو رکھتے تھے،پولیس۔ فوٹو: فائل
تھانہ آرام باغ کے علاقے آرٹس کونسل چوک کے قریب بازیاب کرائے گئے مغوی کو ملزمان نے 31 اگست سے اغوا کیا ہوا تھا۔
ملزمان 6 لاکھ روپے کی رقم اہل خانہ سے وصول کرچکے تھے، ملزمان نے مغوی کے بچوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی،یہ بات ایس ایس پی سائوتھ منیر شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے بتایا کہ ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران آرٹس کونسل کے قریب پکڑا گیا تھا ، مغوی رفیق مقامی بینک میں بطور برانچ منیجر ملازمت کرتا ہے ،پولیس نے 3ملزمان بلال ، طارق اور قائم علی شاہ کو گرفتار کرلیا، ماسٹر مائنڈ عاصم حسین سمیت شہزاد عرف شیزی اور عثمان فرار ہوگئے جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھے ، ملزمان بھتہ وصولی کی بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں ،ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ پٹیل پاڑہ اور بلوچ پاڑہ میں ان کے ٹھکانے ہیں ۔
جہاں وہ مغوی کو رکھتے تھے ،ملزمان کے قبضے سے 3 پستول ، متعدد رائونڈ ، موبائل فون اور رینجرز کی ایک کیپ بھی برآمد کی گئی،ایس ایس پی منیر شیخ نے مزید بتایا کہ گروہ کے سرغنہ عاصم حسین کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ،کارروائی پر آئی جی سندھ نے پولیس پارٹی کو 50 ہزار روپے انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے،اس موقع پر بازیاب شخص رفیق کی اہلیہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی شکر گزار ہیں جنھوں نے ان کے شوہر کو بازیاب کرایا ، انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان رقم نہ دینے کی صورت میں انھیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے جبکہ بچوں کو بھی جان سے مارنے اور انھیں بھی اغوا کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے ۔